ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایشانت، پیٹرسن، اسٹین کو آئی پی ایل فرنچائزز ٹیموں نے ریلیز کیا

ایشانت، پیٹرسن، اسٹین کو آئی پی ایل فرنچائزز ٹیموں نے ریلیز کیا

Tue, 20 Dec 2016 13:38:27    S.O. News Service

نئی دہلی،19دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی فاسٹ بالر ایشانت شرما، انگلینڈ کے ا سٹار بلے باز کیون پیٹرسن اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ان بڑے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ان کی فرنچائزز ٹیموں نے انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے سال ہونے والے 10ویں مرحلے سے پہلے ریلیز کیا ہے۔تقریبا 140کرکٹرز جس 44کھلاڑی غیر ملکی ہیں، کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دسویں سیشن کے لئے آٹھ فرنچائز ٹیموں نے 63کھلاڑیوں کو ریلیز کیا ہے۔ایشانت نے چوٹ سے ابھرتے ہوئے طویل وقت کے بعد انگلینڈ کے خلاف چنئی میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری میچ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کی ہے، انہیں گزشتہ سال کھلاڑیوں کی نیلامی میں رائزنگ پونے سپرجاٹس نے 3.8کروڑ روپے میں خریدا تھا۔رائزنگ پونے سپرجاٹس لیگ کے گزشتہ مرحلے میں ساتویں نمبر پر رہا تھا۔رائزنگ پونے سپرجاٹس(11)، رائل چیلنجرز بنگلور(10)اور کولکاتہ نائٹ رائڈرس(09)فرنچائز ٹیموں نے کافی کھلاڑیوں کو ریلیز کیا ہے۔انگلینڈ کے سابق اسٹار بلے باز پیٹرسن کو پنے کی ٹیم نے 3.5کروڑ روپے میں خریدا تھا جبکہ جنوبی افریقی فاسٹ بولر اسٹین کوڈبیوکرنے والی گجرات لائنز نے 2.3کروڑ روپے میں لیا تھا۔

پیٹرسن چوٹ کی وجہ سے گزشتہ سیشن میں نہیں کھیل سکے تھے انہیں پونے کی ٹیم نے ایشانت، آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور اسپنر مروگن اشون کے ساتھ ریلیز کیا ہے۔دہلی ڈیر ڈیولس نے آل راؤنڈر پون نیگی پر 8.5کروڑ روپے خرچ کئے تھے، انہوں نے اس کھلاڑی کوریلیز کر دیا ہے، وہ ٹیم کے زیادہ تر میچوں میں شامل نہیں ہو سکا تھا۔کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے اپنے غیر ملکی کھلاڑی جیسن ہولڈر، کولن منرو، جان ہیسٹنگز، بریڈ ہاگ اور مورکل جبکہ سن رائزرس حیدرآباد نے ٹرینٹ بولٹ،آشیش ریڈی کو مورگن کے ساتھ باہر کیا ہے۔باہر ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر مچل جانسن(کنگز الیون پنجاب )، جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل(کولکاتہ نائٹ رائڈرس)، نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن اور مارٹن گپٹل(ممبئی انڈینز )، آسٹریلیا کے ناتھن کولٹر نیل(دہلی ڈیر ڈیولس)اور انگلینڈ کے ایک روزہ کپتان ایون مورگن(سن رائزرس حیدرآباد)شامل ہیں۔


Share: